سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کا عہدے چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ ’جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت کار کے مقابلے میں مسٹر جو بائیڈن سب سے تباہ کن ہیں‘۔
انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات بہت اہم ہیں: امریکی وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ ’پہلے ہی جو بائیڈن انتظامیہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملازمت مخالف، خاندان مخالف، سرحد مخالف، توانائی مخالف، خواتین مخالف اور سائنس مخالف ہیں‘۔
یو این آئی