ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کے سابق سربراہ كيولر کا 100 برس کی عمر میں انتقال - پیرو

كيولر کی پیدائش 19 جنوری 1920 کو ہوئی تھی۔ وہ 1944 میں اپنے ملک کی خارجہ سروس سے منسلک ہوئے اور انہوں نے سوئٹزرلینڈ، سوویت یونین، پولینڈ اور وینزویلا میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کیا۔

اقوام متحدہ کے سابق سربراہ كيولر کا 100 برس کی عمر میں انتقال

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 7:22 PM IST

اقوام متحدہ کے سابق سربراہ جیویئر پیریز ڈی كيولر کا پیرو میں انتقال ہو گیا ہے۔

مسٹر كيولر کا ان کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں بدھ کو انتقال ہوا۔ وہ 100 برس کے تھے۔ وہ اقوام متحدہ کے پانچویں سیکرٹری جنرل تھے۔ انہوں نے 1982 سے 1991 تک دو بار اپنی خدمات انجام دیں۔

كيولر کی پیدائش 19 جنوری 1920 کو ہوئی تھی۔ وہ 1944 میں اپنے ملک کی خارجہ سروس سے منسلک ہوئے اور انہوں نے سوئٹزرلینڈ، سوویت یونین، پولینڈ اور وینزویلا میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے سیشن 1946 میں وہ پیرو کے وفد کا حصہ تھے اور 1971 میں انہیں اقوام متحدہ میں پیرو کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں 1975 تک اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔

انہوں نے 1973 اور 1974 میں سلامتی کونسل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ جولائی 1974 میں ترکی کی افواج نے جب قبرص کے جزیرے پر حملہ کر دیا تھا تو اس وقت وہ سلامتی کونسل کے صدر تھے۔

وہ 18 ستمبر 1975 کو قبرص میں سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر مقرر ہوئے جس کے بعد 1977 میں وہ پیرو کی خارجہ سروس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

كيولر نے اپنی دونوں مدت کار کے دوران فاکلینڈ جنگ کے بعد برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان ثالثی کی قیادت کی۔ انہوں نے وسطی امریکہ میں امن اور استحکام کے لیے كوٹاڈورا گروپ کی کوششوں کو بھی فروغ دیا۔

انہوں نے نامیبیا کی آزادی، مراکش اور پولساريو فرنٹ کے درمیان مغربی صحارا میں جدوجہد، آزادی چاہنے والے کروشین فورسز اور یوگوسلاویہ اور مقامی سرب افواج کے درمیان جنگ اور قبرص معاملے پر مذاکرات میں ثالثی کا فریضہ انجام دیا۔

ان کی مدت کار کے دوران ایران-عراق کی جنگ اور سرد جنگ کا خاتمہ ہوا جبکہ پہلی خلیجی جنگ بھی ہوئی۔

رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے مسٹر كيولر کی 100 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.