ETV Bharat / international

برازیل کے امیرترین شخص کو قید و جرمانے کی سزا - عدالت نے بتستا کو 2.85 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے

قابل ذکر ہے کہ بتستا کو سال 2018 میں سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر کی رشوت دینے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ حوالہ کاروبار کی جانچ کو لے کر اگست میں حراست میں لئے جانے کے وقت سے نظربند ہیں۔

برازیل کے امیرترین شخص کو قید و جرمانے کی سزا
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 10:47 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:29 PM IST

برازیل کی ایک عدالت نے کسی وقت برازیل کے سب سے امیر شخص رہے آئیک بتستا کو'انسائڈر ٹریڈنگ 'کے مقدمے میں 8 برس اور سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

مقامی اخبار' او گلوبو' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریو ڈی جینرو میں واقع اعلیٰ وفاقی عدالت نے بتستا کو پیر کے رو 'انسائڈر ٹریڈنگ' معاملے میں مجرم پایا۔ 62 سالہ بتستا کو اپنی جہاز بنانے والی کمپنی او ایس ایكس میں شیئر فروخت کرنے کے لئے مارکیٹ میں جوڑتوڑ کرنے اور خفیہ معلومات کو استعمال کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

عدالت نے بتستا کو 2.85 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بتستا کو سال 2018 میں سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر کی رشوت دینے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ حوالہ کاروبار کی جانچ کو لے کر اگست میں حراست میں لئے جانے کے وقت سے نظربند ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق 2012 میں بتستا تقریبا 30 ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ برازیل کے سب سے امیر اور دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.