میکسیکو کے سابق وزیر دفاع سلواڈور سنفیوگوس زیپڈا کو امریکہ کے لاس اینجلس ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
میکسیکو کے وزیردفاع مارسیلو ایبررڈ نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 'امریکی سفیر کرسٹوفر لینڈو نے مجھے بتایا کہ سابق وزیردفاع جنرل سلواڈور سنفیوگوس زپیڈا کو کیلیفورنیا ریاست کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر دفاع کے خلاف الزامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ زیپڈا نے میکسیکو کی وزارت دفاع کا کام کاج سنہ 2012-2018 کے درمیان سنبھالا تھا۔