ETV Bharat / international

جارجیا میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آیا

امریکی ریاست جارجیا میں برطانیہ میں دریافت کیے گئے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:37 AM IST

ریاست کے محکمہ صحت عامہ نے ایک بیان میں کہا 'جارجیا میں ایک فارمیسی کے ذریعہ ایک کمرشیل لیبارٹری میں بھیجے گئے نمونے کے تجزیہ کے دوران برطانیہ اور دیگر ممالک میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے'۔

محکمہ نے بتایا کہ متاثر ایک 18 سالہ نوجوان ہے جس کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے اور وہ اپنے گھر میں ہی کورنٹائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اس نوجوان کے قریبی رابطوں کی نشاندہی کررہا ہے اور ان کی جانچ اور کورونا وائرس کا دریافت کیا گیا نیا اسٹرین کی بھی جانچ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ امریکی شہر نیویارک میں اس طرح کا معاملہ برطانیہ میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پائے جانے کے عین ایک دن بعد سامنے آیا ہے جبکہ کولوراڈو اور کیلیفورنیا میں بھی ایسے کیسز پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.