یو ایس سی آئی آر ایف نے شہریت ترمیمی بل کو ایک غلط سمت میں خطرناک موڑ قرار دیا ہے اور اس تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ بل دونوں ایوانوں میں پاس ہوجاتا ہے تو وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف نے نو دسمبر کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ' تنظیم شہریت ترمیمی بل کے پارلیمان میں پاس ہونے سے کافی فکرمند ہے'۔
واضح رہے کہ نو دسمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں شہریت ترمیمی بل پیش کیا تھا جہاں 311 اراکین پارلیمان اس بل کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ 80 اراکین پارلیمان نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ اب یہ بل ایوان بالا میں پیش کیا جانا باقی ہے جہاں اس بل کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اس بل کے خلاف ملک کے بیشتر حصوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
لبنان: سمیر الخطیب نے سیاسی بحران میں اضافہ کر دیا
خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس بل کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ' یہ بی جے پی کے منشور کا حصہ رہا ہے اور سنہ 2014 اور سنہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ملک کے 130 کروڑ لوگوں نے نریندر مودی کی قیادت والی حکومت بناکر اسے منظوری دی ہے'۔