فیس بک نے سفید فام بالادستی گروہوں سے منسلک تقریبا 200 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے جس میں ممبروں کو لوگوں کو سیاہ فام لوگوں کی پولیس ہلاکتوں پر احتجاج میں شرکت کرنے کی ترغیب دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا-
کمپنی کی جانب سے کہا گیا 'فیس بک اور انسٹا گرام پر 'پراوڈ بائز' اور 'امریکن گارڈ' جیسے گروپس موجود تھے، جن پر کمپنی کی جانب سے پہلے ہی نگرانی رکھی جارہی تھی، اور انہیں بعد میں بین بھی کر دیا گیا'۔
فیس بک کے کاونٹر ٹیررزم اور ڈنجرس آرنائی زیشن پالیسی کے ڈائریکٹر بریئن فشمین نے کہا 'ہم نے دیکھا کے ان گروپس کے ذریعے لوگوں کو احتجاج کے لیے اکسایا جارہا تھا اور احتجاج میں ہتھیار لے کر داخل ہونے کو کہا جارہا تھا'۔
حالانکہ کمپنی کی جانب سے اکاونٹ ہولڈرس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، بحر ہال کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے 190 اکاونٹس کو فیسبک سے ہٹایا ہے۔
انسٹاگرام اور فیس بک سے امریکن گارڈ اور پراوڈ بائز دونوں گروپس کو بین کر دیا گیا ہے۔ اور فیس بک نے کہا ہے کہ وہ لگاتار ایسے گروپس، پیجز اور اکاونٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہے گا۔
اس سے پہلے ہفتے کی شروعات میں بھی فیس بک نے کچھ اکاونٹس کو ڈیلیٹ کیا تھا جو کمپنی کی پالیسیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔