ETV Bharat / international

الیکٹورل کالج کے اتفاق رائے سے جو بائیڈن اگلے امریکی صدر منتخب - صدارتی انتخابات

آج الیکٹورل کالج نے واضح کردیا ہے کہ الیکٹورل کالج کے جملہ 538 میں سے 306 اراکین (ووٹرز) نے اتفاق رائے سے جو بائیڈن کو نیا امریکی صدر تسلیم کرلیا ہے۔

Electoral College makes it official: Biden won, Trump lost
جو بائیڈن کو نیا امریکی صدر تسلیم کیا گیا
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:13 AM IST

الیکٹورل کالج نے جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر ملک کا اگلا صدر منتخب کیا جنہوں نے الیکٹورل کالج کے 306 ووٹوں کی مضبوط اکثریت حاصل کی۔

ویڈیو

تین نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو جیت حاصل ہوگئی تھی اور وہ فاتح بن گئے تھے لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تاحال اتنا انتظار کیا گیا۔ اس کے بعد 21 جنوری 2021 کو بائیڈن، عہدۂ صدارت کے منصب پر فائز ہوں گے۔

  • 306 بمقابلہ 232:

آج واضح ہو گیا ہے کہ الیکٹورل کالج کے جملہ 538 اراکین میں سے 306 اراکین نے اتفاق رائے سے نئے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرلیا ہے۔

Electoral College makes it official: Biden won, Trump lost
الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تفصیلات (تصویر: اے پی)

اس سے قبل بعض ریاستوں میں سخت سکیورٹی کا عمل برقرار ہے کیونکہ وفاقی قانون کے ذریعہ قائم رائے دہندگان کے بیلٹ ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔

Electoral College makes it official: Biden won, Trump lost
جو بائیڈن کو نیا امریکی صدر تسلیم کیا گیا

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ریکارڈ کیے گئے ہے۔ اسی لیے انتخابات کے بعد سے تاحال سیاسی سرگرمیاں آہستہ سے آگے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

  • کووڈ ۔ 19 کا سیاسی سرگرمیوں پر اثر:

اب بھی کچھ بیلٹ ووٹوں کی گنتی باقی ہے اور اس کے نتائج بھی آنے ہیں۔ ماسک کے استعمال، معاشرتی دوری اور وائرس سے حفاظت سے متعلق دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ یہ عمل جاری ہے جس کے نتائج واشنگٹن بھیجے جائیں گے اور کانگریس کے چھ جنوری 2021 کے مشترکہ اجلاس میں ان کی گنتی کی جائے گی جس کی صدارت نائب صدر مائک پینس کریں گے۔

الیکٹورل کالج کے اتفاق رائے سے جو بائیڈن اگلے امریکی صدرمنتخب

بائیڈن نے ٹرمپ کو شکست دی ہے۔ ٹرمپ کو صرف 232 الیکٹورل کالج کے ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

بائیڈن نے کل شام کی تقریر میں کہا کہ 'اس لڑائی میں امریکہ کی روح یعنی جمہوریت غالب رہی ہے۔ ہم لوگوں کے ووٹ کا مکمل احترام کرتے ہیں'۔

جو بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے 306 ووٹوں کی ٹھوس اکثریت حاصل کی

بائیڈن نے مزید کہا کہ 'ہمارے اداروں میں عوام کا اعتماد رکھنا ضروری ہے۔ ہمارے انتخابات اپنی جگہ لیکن ملک کی سالمیت ہی ہمارے لیے عزیز ترین مقصد ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.