ETV Bharat / international

سانتوس لاگونا کے آٹھ کھلاڑی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 22, 2020, 3:11 PM IST

میکسیکو میں فٹ بال شروع کرنے کی منصوبہ بندی کے درمیان فٹ بال کلب سانتوس لاگونا کے آٹھ کھلاڑی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

سانتوس لاگونا کے آٹھ کھلاڑی کورونا سے متاثر
سانتوس لاگونا کے آٹھ کھلاڑی کورونا سے متاثر

میکسیکو کی سرفہرست ڈویژن کی فٹ بال لیگ لیگا کے ایم ایکس نے بیان جاری کر کے بتایا کہ اس ہفتے ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا ہے، کلب نے اگرچہ کھلاڑیوں کے نام کی تصدیق نہیں کی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال سرگرمیاں گزشتہ 15 مارچ سے ملتوی ہیں اور فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد یہاں کھیل سرگرمیاں شروع ہونے پر شک پیدا ہو گیا ہے۔

لیگا کے ایم ایکس نے کلبوں سے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے مسلسل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔میکسیکو میں کورونا کے اب تک 57000 کیس سامنے آئے ہیں جس میں سے چھ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.