ETV Bharat / international

ایکواڈور میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز - ایکواڈور میں کورونا وائرس

ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو میں وائرس کے 20،498 کیسز رپورٹ ہوئے اور 144 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔

COVID-19
COVID-19
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 11:48 AM IST

ایکواڈور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 741 نئے کیسز اور 46 مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ اطلاع وزارتِ صحتِ عامہ نے بدھ کے روز دی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 109030 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6368 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ان میں سے 22.7 فیصد 22683 کیسز ملک کے شمال وسطی صوبہ 'پیچنچا' میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایکواڈور کا دارالحکومت کیوٹو اسی صوبہ میں واقع ہے۔

پیر تک گنجان آبادی والے شہر کیوٹو میں اس وائرس کے 20498 کیسز رپورٹ ہوئے اور 144 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.