امریکہ کے صوبہ الاسکا میں چیریکوف جزیرہ پر جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز 56.1278 ڈگری شمالی عرض بلد اور 153.5498 ڈگری مغرب طول بلد پر 18.6 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈونیشیا، روس، جاپان بھارت فجی اور ہندروس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔