ETV Bharat / international

ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب مودی جرمنی میں رکے - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کے ہیوسٹن جاتےہوئے طیارے میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔ مسٹر مودی تقریبا دو گھنٹے قیام کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب مودی جرمنی میں رکے
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 2:36 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:18 AM IST

جرمنی میں ہندوستان کے سفیر مکتا تومر اور قونصل جنرل پرتبھا پارکر نے مسٹر مودی کا استقبال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے کہا ’’مسٹر مودی ہیوسٹن جاتے ہوئے فرینکفرٹ میں رکے۔ طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو گھنٹے کے لئے فرینکفرٹ پہنچے جہاں ان کا ہندوستانی سفیر مکتا تومر نے استقبال کیا۔ ‘‘

مسٹر مودی جمعہ کی رات دیر گئے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے۔ مسٹر مودی 27 ستمبر تک امریکہ میں رہیں گے ، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ 24 ستمبر کو نیویارک میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ ان کا امریکی دورہ ہیوسٹن میں ہونے والے مختلف پروگراموں سے شروع ہوگا۔ وہ توانائی کے شعبے کے سی ای اوز ، ہندوستانیوں کے مختلف گروپوں اور امریکہ کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

مسٹر مودی اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 15 منٹ پر ہیوسٹن کے غیر مقیم ہندوستانیوں کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ اتوار کو ہیوسٹن میں ہونے والے ’ہاؤڈی مودی‘ میگا ریلی میں حصہ لیں گے۔ مسٹر ٹرمپ کے بھی اس پروگرام سے خطاب کرنے کی امید ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.