امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جمعہ کی رات کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تھی۔
امریکی صدر کے ڈاکٹر سین کونلے نے وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری اسٹیفنی گریشم کو ہفتہ کو دئے ایک نوٹ میں کہا کہ گذشتہ رات کووڈ 19- کی جانچ کے متعلق امریکی صدر سے صلاح مشورہ کے بعد وہ جانچ کے لئے رضامند ہو ئے تھے۔
آج شام مجھے معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں پائے گئے ہیں۔
![امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے محفوظ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/_110402877_gettyimages-1197359237_1403newsroom_1584125276_712.jpg)
انہوں نے کہا کہ برازیل کے ایک وفد کے ساتھ ڈنر کے ایک ہفتہ بعد امریکہ کے صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں دیکھی گئی ہے۔
امریکہ کے صدر نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر یوروپ ممالک پر لگائی پابندی کو بریٹین پر بھی نافذ کر دیا ہے۔ امریکہ کے نائب صدر نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتا کہ نئے سفر کے متعلق پابندیاں پیر سے نافذ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے باشندے جو بریٹین یا آئرلینڈ میں مقیم ہیں، گھر لوٹ سکتے ہیں۔
واضح ہو کہ جمعہ کو ہی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجینسی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے کورونا وائرس نسے نمٹنے کے لئے خزانے سے سرکار کو پچاس ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگی۔ کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک ایکتالیس افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ امریکہ کے پچاس ریاستوں میں سے چھیالیس میں پھیل چکا ہے اور امریکہ میں دو ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔