ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی بدھ کو مواخذے کی تحقیقات کے لئے کھلی سماعت کرے گی۔ یوکرین میں امریکی سفیر ولیم ٹیلر اور نائب معاون وزیر خارجہ جارج کینٹ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے کہا ہے کہ معاملہ کی کھلی سماعت سے امریکی عوام کو ٹرمپ کے خلاف کیس پر اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔
الزامات کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی مالی امداد روکی اور وہاں توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لئے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالا۔
اس طرح انہو ں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور ذاتی فوائد کے لئے امریکی خارجہ پالیسی کا غیر قانونی استعمال کیا۔