ETV Bharat / international

ٹرمپ کے آج ڈسچارج ہونے کی امید - ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس سلسلے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن اب جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے کہا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے، تو ایسے میں ہر طرح کی قیاس آرائیوں سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 4:56 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کورونا مثبت تشخیص کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہائٹ ہاؤس میں اپنا علاج جاری رکھنے کے لئے پیر کے اوائل ہی انہیں ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو

پلمونری کے ماہر ڈاکٹر برائن گیربلدی نے کہا کہ 'صدر نے کل شام ریمدیسویر کی اپنی دوسری خوراک مکمل کی۔ انہوں نے انفیوژن کو اچھی طرح سے برداشت کیا ہے۔ ہم کسی بھی ممکنہ سائڈ افیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں اور فی الحال کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کے جگر اور گردے کا فنکشن معمول پر ہے اور ہم ریمدیسویر کے پانچ روزہ کورس کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عارضی طور پر کم آکسیجن کے سبب ہم نے ڈیکسامیتھاسن تھراپی کا آغاز کیا تھا انہیں کل اس کی پہلی ڈوز دی گئی ہے اور ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ہم اسے ایک وقت تک جاری رکھیں'۔

گیربلدی نے بتایا کہ 'آج وہ خیریت سے ہیں اور اگر وہ آج بھی اسی طرح بہتری محسوس کرتے ہیں تو۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد سے جلد کل انہیں ڈسچارچ کر سکتے ہیں، تاکہ وہ وہائٹ ہاؤس میں وہ اپنا علاج معالجہ جاری رکھ سکیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.