ETV Bharat / international

چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کو منتقل کرنے کا مطالبہ - امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ

امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ نے کہا کہ چین سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ ساتھ تبتیوں اور ہانگ کانگ کے باشندوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

Winter Olympics
Winter Olympics
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 9:55 AM IST

امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اسپانسرز کو ایک خط بھیج کر سال 2022 میں چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کو کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رک اسکاٹ نے منگل کے روز کہا کہ 'ہم ایسے ملک کو اولمپک کھیلوں کی میزبانی نہیں دے سکتے جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کر رہا ہو لہذا میں آپ سے انسانی حقوق اور آزادی کے لئے کھڑے ہونے کی بات کہہ رہا ہوں اور 2022 کے اولمپک کھیلوں کے اسپانسرز آئی او سی سے عوامی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے ملک میں کھیلوں کو منتقل کریں جو انسانی وقار اور آزادی کو اہمیت دیتا ہو۔'

انہوں نے کہا کہ چین سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ ساتھ تبتیوں اور ہانگ کانگ کے باشندوں کے خلاف بھی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.