بی بی سی کو دئیے ایک انٹرویو میں دلائی لاما نے یہ بات کہی تھی، ان کے اس بیان کی خوب مذمت ہوئی۔
انھوں نے کہا تھا کے اگر ماضی میں خاتون دلائی لاما بنیں تو انہیں خوبصورت ہونا چاہیے۔
جس کے بعد ٹویٹر میں دلائی لاما کے آفیشیل اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیاگیا، جس میں کہا گیا 'دلائی لاما نہیں چاہتے کے ان کی وجہ سے کوئی دکھی ہو، میں نے یہ بات مذاقیہ طور پر کہی تھی، اگر لوگوں کو بری لگی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں'۔
بی بی سی کے انٹرویور نے یہ بات ووگ میگزین سے لی تھی۔
سنہ 1992 میں دلائی لاما نے ووگ میگزین کی اس وقت کی ایڈیٹر سے بات چیت کی تھی، جس میں ایڈیٹر نے پوچھا تھا: 'کیا آنے والا دلائی لاما خاتون ہونگی'، تو انہوں نے مذاقیہ انداز میں کہا تھا کہ ' کہ ہاں اگر وہ خوبصورت ہوئی'۔
بیان میں یہ بھی کہا: 'دلائی لاما عورتوں کی نمائش کے خلاف ہیں، اور ہرجگہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں'۔