ETV Bharat / international

کورونا وائرس: امریکہ میں ایک دن میں تقریبا 2000 ہلاکتیں - amarica covid 19

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے 2000 افراد کی موت ہوئی ہے جس سے ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40،000 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: امریکہ میں ایک دن میں تقریبا 2000 ہلاکتیں

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 2:50 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26،800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران کل 1997 افراد کی موت ہوئی ہے.

امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 18،921 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک تقریبا 242،570 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نیو جرسی میں 4،364، مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد کی جان جا چکی ہے۔

دریں اثنا امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 759000 ہو گئی ہے جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ وہیں اس دوران کل 70،000 مریض اس بیماری سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اس درمیان امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ نے کورونا وائرس کی کافی جانچ کی ہے جس سے 14 دنوں تک لگاتار کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں گراوٹ اور بہتر اسپتال جیسے معیار کو پورا کرنے والی ریاست ’امریکہ کو دوبارہ کھولنے‘ کے پہلے مرحلے کے منصوبہ پر عمل کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق نیویارک میں گزشتہ نو دنوں کے دوران کیسز میں 50 فیصد کمی آئی ہے. سيٹل، ڈیٹرائٹ اور نیو اورلينس جیسے شہروں میں بھی کورونا وائرس کے کیسزمیں واضح کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.