ETV Bharat / international

میکسیکو میں کووڈ ۔19 سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک - کورونا انفیکشن کے 85.69 لاکھ سے زائد کیسز

دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 85.69 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 4.58 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میکسیکو میں کووڈ ۔19 سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:39 AM IST

میکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے647 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20،394 ہو گئی ۔

وزارت صحت کے وبائی امراض شعبے کے ڈائریکٹر جوس لوئس نے جمعہ کو دیر رات یہ معلومات فراہم کی۔

اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے 5،030 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،70،485 ہوگئی۔

اس سے ایک روز قبل لاطینی امریکہ کے ملک میں کورونا انفیکشن کے 5،662 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 667 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 'عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 'دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 85.69 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 4.58 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.