ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ 19 سے 5.52 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں - us corona

عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ ۔19 ) سے دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.52 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس بیماری سے بچنے کے لیے ملک بھر میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم بھی جاری ہے۔

امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 5.52 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 11:26 AM IST

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 19 پر پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 4 لاکھ 58 ہزار 572 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 50 ہزار 299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اس وبا سے اب تک 24 ہزار 561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں اس وبا سے 59 ہزار 226 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 48 ہزار 252 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 33 ہزار 425 ہلاک ہوئے ہیں۔

ان سب کے علاوہ ایلی نوائے میں 23 ہزار 579، مشی گن میں 17 ہزار 119، میساچوسیٹس میں 17 ہزار 185 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 25 ہزار 074 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس بیماری سے متاثرین کی تعداد دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.