ETV Bharat / international

چلی میں کورونا کے 3964 نئے کیس، 45 کی موت - كووڈ -19

جنوبی امریکی ملک چلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 3964 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 77961 ہو گئی ہے۔

COVID-19: Chile sees 3,964 new cases, tally rises to 77,961
چلی میں کورونا کے 3964 نئے کیس، 45 کی موت
author img

By

Published : May 27, 2020, 4:37 PM IST

چلی کی وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 45 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 806 ہو گئی ہے۔

حالیہ متاثرین میں سے 3618 میں کورونا وائرس کی علامات نظر آئیں جبکہ 346 میں کسی طرح کی علامات نظر نہیں آئیں۔ چلی میں مارچ میں وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 30915 کورونا متاثرہ صحت مند ہوئے ہیں۔ فی الحال 1029 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن میں سے 229 کی حالت نازک ہے۔

چلی کے وزیر صحت جیمی مینلچ کے مطابق ملک میں سانس کی تکلیف کا سامنا کررہے کورونامریضوں کی مدد کے لئے آئی- فلو آكیسجن تھراپی علاج کا انتظام کیا جا رہا ہے لیکن یہ انہی مریضوں کے لئے ہوگی جن کی حالت اتنی سنگین نہیں کہ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنے کی ضرورت پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.