ETV Bharat / international

کورونا کی دوسری لہر پر ملک بند نہیں ہوگا : ڈونلڈ - عود کرنے کا خطرہ

ماہرین صحت کے مطابق موسم سرما کے آتے ہی عالمی وبا کے عود کا اندیشہ بتا یا جا رہا ہے ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ملک کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ٹرمپ

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:23 PM IST

امریکی ریاست مشی گن میں فورڈ پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ' ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں۔ ہم ملک کو بند نہیں کر رہے ہم مصیبت سے باہر آرہے ہیں' انہوں نے کہاکہ ایک مستقل لاک ڈاؤن صحت مند ریاست یا صحت مند ملک کی حکمت عملی نہیں ہے۔

ملک کو بند کرنے کا ہمارا کوئی مطلب نہیں ہے صدر نے کہاکہ کبھی نہ ختم ہونے والا لاک ڈاؤن ایک عوامی صحت کی آفت کو دعو ت دےگا۔

اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمارے پاس ایک کاروباری معیشت ہونی چاہئے'۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے مقصد سےکورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین صحت نے سردی کے موسم میں وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان کو لے کر خبردار کیا ہے۔ امریکہ میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 90 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق جون کے آغاز تک ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.