عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینیئر عہدیدار نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کے بعد بھی ناول کووڈ-19 کے پھیلاو کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ویکسین کی آمد پر دنیا کو کامیاب محسوس کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا 'کامیابی کی راہ یہ نہیں ہے۔ کامیابی کی راہ اس وائرس کی ہلاکت، لوگوں کو اسپتال میں داخل کرنے اور ہماری معاشی اور معاشرتی زندگیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کووڈ-19 ویکسینیشن کے بعد بھی بیماری کے پھیلاو کا خطرہ برقرار رہے گا۔ ہمیں ابھی وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی توقع نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ زمین پر ابھی تک کوئی ایسی بیماری نہیں ہے، جس پر قابو پایا جاسکا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کے یوم جمہوریہ پر روس کا تہنیتی پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس مقام تک پہنچنا ہے جہاں پر ہم وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔ کووڈ 19 کی تازہ اپڈیٹس کی بات کی جائے تو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 38 ہزار 299 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔