ETV Bharat / international

ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 12:54 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دی جانے والی امریکی فنڈنگ کے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران عالمی ادارہِ صحت پر متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا ڈلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا اعلان

وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت دے رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ کو پوری طرح سے روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔‘

صدر نے ڈبلیو ایچ او پر فرض کی ادائیگی میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈبلیو ایچ او اپنا بنیاد فرض ادا کرنے میں ناکام رہا اس کا احتساب ہونا چاہیے'، اس دوران انہوں نے دنیا بھر میں کورنا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈبلیو ایچ کو ٹھہرایا ہے'۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ڈبلیو ایچ او چین میں جا کر اس وبا کا جائزہ لیتا تو زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں، انہوں نے اس وبا کو ظاہر کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ کو چین پر منحصر ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ چین پر انحصار کرنا ہی دنیا بھر میں کیسز کو 20 گنا بڑھانے کا باعث بنا اور شاید یہ اس سے بھی زیادہ ہو، اتنی زیادت ہلاکتیں ان کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں'۔

امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پرزندگیاں بچانے سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر فیصلہ کرنے کا الزام عائد کیا، اور وبا کے بارے میں چین کے دعووں کو ہی تسلیم کیا'، ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او پر چین کی طفرداری کا بھی الزام عائد کیا

آُپ کو بتا دیں کہ امریکہ ہر سال عالمی ادارہ صحت کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرتا ہے، جو ادارے کے کل بجٹ کا 15 فیصد ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی رقم روک کر ان مقامات پر خود خرچ کریں گے جہاں اس کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.