ETV Bharat / international

چین، ڈبلیو ایچ او کو تین کروڑ ڈالر کی اضافی مدد دے گا - تین کروڑ کے اضافی مدد کا اعلان

امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکے جانے کے بعد چین نے عالمی ادارہ صحت کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

چین ڈبلیو ایچ او کو تین کروڑ اضافی مدد دے گا

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 3:35 PM IST

بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاعات کے مطابق بیجنگ کی جانب سے کیے گئے اعلان میں ڈبلیو ایچ او کو تین کروڑ امریکی ڈالر کے اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کورونا وائرس کے بحران کو سنبھالنے میں ناکام رہا ہے اور چین کو لے کر اس کا رویہ جانبدارانہ رہا ہے۔

اب چین نے عالمی ادارہ صحت کو تین کروڑامریکی ڈالر کے اضافی مدد کا اعلان کیا ہے، چین نے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو دیے جانے والے فنڈ پر پابندی لگائے جانے کے ایک ہفتے کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ فنڈ ملتا رہا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے اس فنڈ پر روک لگا دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.