ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ پوری دنیا میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 24.30 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

corona's latest global details
عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 6:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 11 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ وہیں، اب تک 24.30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد 10 کروڑ 99 لاکھ 21 ہزار 312 ہوگئی ہے اور 24.30 لاکھ مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا کی بڑی طاقت امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن کی تعداد بڑھ کر 2.79 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 332 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ یہاں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 56 ہزار 845 ہوگئی ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 14 ہوگئی ہے۔

برازیل میں اب تک 99.78 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2.43 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا انفیکشن کی تعداد 40.83 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس میں کورونا سے 40.66 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 80،118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس میں 35.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 83،271 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 31.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 66،316 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.51 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 94،540 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی میں کورونا سے اب تک 26.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27،738 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.62 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 66،738 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58،134 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجینٹینا میں کورونا سے 20.39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50،616 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 20.13 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1.77 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے کل معاملات 16.05 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اور 41،308 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران میں اب تک 1.54 ملین سے زیادہ افراد کورونا کی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 59،184 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں متاثرہ کورونا کی تعداد 14.96 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 48،478 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 13.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 26،180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.44 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 44،056 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا سے 12.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 33،788 ہوگئی ہے۔ جمہوریہ چیک میں 11.23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 18،739 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10.52 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 15،138 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا کی وبا کی وجہ سے بیلجیم میں اب تک 21،793 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کینیڈا میں 21،439، چلی میں 19،659، رومانیہ میں 19،588، پرتگال میں 15،649، ایکواڈور میں 15،394، عراق میں 13،204، سویڈن میں 12،569، پاکستان میں 12،488، فلپائن میں 11،577، بولیویا میں 11،303، مصر میں 10،150، سوئٹزرلینڈ میں 9،849، مراکش میں 8،517، بنگلہ دیش میں 8,314، آسٹریا میں 8،290، جاپان میں 7،226، پنامہ میں 5،672، اسرائیل میں 5،473، چین میں 4،833 اور سربیا میں 4،277 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.