صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےماسک پہن کر شمالی کیرولینا کے شہر مورس ویل میں دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جارہی ہے۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سائنسی عظمت یعنی ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔
’فیوجی فلم ڈائیوزنتھ ‘بائیو ٹیکنالوجیز کو’نوواویکس‘کے لئے کورونا ویکسین تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے ۔
امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس جنوری تک کورونا ویکسین کی 30 کروڑ خوراک تیار کرلی جائیں۔