کینیڈا کے ہیریٹیج محکمہ نے ایک بیان میں کہا' کینیڈا کے ہیریٹیج منسٹراسٹیون گلبلٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کی حکومت ڈجیٹل شہری پہل کے ڈجیٹل شہری شراکت پروگرام کے ذریعے کئی تنظیموں میں 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا، یہ فنڈنگ کوروناوائرس سے منسلک گمراہ کن اطلاعات کے علاوہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی نسل پرستی کا سامنا کرنے میں مدد کرے گی۔'
مالی امدادی منصوبے قومی اور مقامی سطح پر، آن لائن اور آف لائن، اقلیتی کمیونٹیز میں، سرکاری زبانوں اور مقامی کمیونٹیز میں، ہر کینیڈین تک پہنچے گی۔
اس فنڈ کا سب سے بڑا حصہ 679176 ڈالر ٹورنٹو یونیورسٹی کے ڈجیٹل پبلک اسکوائر میں جائے گا۔ ٹروڈو حکومت نے ستمبر میں بھی 450 ملین ڈالر کے میڈیا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔