ETV Bharat / international

کورونا ویکسین مخالف مظاہرین کا بی بی سی اسٹوڈیو پر حملہ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:26 PM IST

لندن میں کورونا ویکسین مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل مظاہرین ویکسین پاسپورٹ اور بچوں کو ویکسین لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

کورونا ویکسین مخالف مظاہرین کا بی بی سی اسٹوڈیو پر حملہ
کورونا ویکسین مخالف مظاہرین کا بی بی سی اسٹوڈیو پر حملہ

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے لگائے جانے والے ٹیکے کے خلاف لندن میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے بی بی سی اسٹوڈیو پر حملہ کردیا۔

لندن میں کورونا ویکسین مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل مظاہرین ویکسین پاسپورٹ اور بچوں کو ویکسین لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ سفر کے لیے پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کو مشروط قرار دینا سراسر زیادتی ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، اسی دوران چند مشتعل مظاہرین نے وائٹ سٹی میں بی بی سی کے سابق ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے درجنوں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ٹیلی ویژن سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پولیس افسران انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

طالبان کا افغانستان کے چار صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کہا کہ میڈیا نے ویکسین اور لاک ڈاؤن کے بارے میں کئی سازشی نظریات کو فروغ دیا، فساد کی جڑ میڈیا ہے، اسے ختم کرنا ہوگا۔

واقعے سے متعلق میٹرو پولیٹن پولیس نے بیان جاری کیا کہ ہم مظاہرین کے گروہ سے آگاہ ہیں اور ان پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت وہ وائٹ سٹی کے ووڈ لین میں تجارتی احاطے میں موجود ہیں، ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جائے وقوع پر افسران موجود ہیں اور حالات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد بی بی سی کی کورونا وائرس کی کوریج ہے۔ وائٹ سٹی سائٹ اب بی بی سی نیوز اسٹوڈیو آفس نہیں ہے۔ بی بی سی آٹھ سال قبل وسطی لندن میں براڈکاسٹنگ ہاؤس منتقل ہوئی تھی جب پبلک براڈ کاسٹر نے اپنے ٹیلی ویژن سینٹر ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.