ETV Bharat / international

برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 1.34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 12:53 PM IST

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44،55،386 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 1.34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 1.34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 829 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،34،935 ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44،55،386 ہوگئی ہے۔'

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 'برازیل (44.55 لاکھ)، امریکہ (66.74 لاکھ) اور بھارت (51.18 لاکھ) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

وہیں کورونا سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا سے شدید متاثر ہے اور اب تک اس شہر میں 9،16،821 افراد جان لیوا وبا سے متاثر جبکہ اس وبا سے 33،472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اردن میں کورونا کو روکنے کے لئے سخت قوانین کا نفاذ

اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں کورونا وائرس کے 2،46،843 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 17،453 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.