میکسیکو سٹی کی انتظامی عدالت نے کووڈ 19 کے پھیلنے کے خطرے کی وجہ سے حراستی مراکز میں بند مہاجرین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسلئیر اخبار کے مطابق یہ حکم 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں ، دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں، معذوروں اور نابالغ مہاجرین پر نافذ ہوگا۔
عدالت نے ہدایت دی کہ انتظامیہ رہا کئے گئے لوگوں کو عارضی رہائش کی اجازت اور طبی سہولت فراہم کرے۔
میکسیکو میں ابھی تک کورونا وائرس کے مجموعی 7497 کیسز سامنے آئے ہیں اور 650افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل کے اوائل میں میکسیکو سے آئے تمام مہاجرین کو واپس بھیجنے کے لئے ایمرجنسی اختیارات کا استعمال کیا تھا۔
ٹرمپ کی دلیل تھی کہ امریکی ایجنٹز، طبی عملے اور ملک کی عام آبادی کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات ضروری تھے۔