ETV Bharat / international

امریکہ: ایشیائی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور - امریکہ کی خبر

ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ ایک سال کے دوران ’اے اے پی اے‘ کے خلاف جانبدارانہ سلوک اور تشدد کے کم ازکم 6600 واقعات سامنے آئے ہیں۔

Asian Americans
Asian Americans
author img

By

Published : May 19, 2021, 4:58 PM IST

امریکہ میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون امریکی کانگریس نے منظور کرلیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں کثرت رائے سے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا ہے۔ ’کووڈ-19 نفرت انگیزجرائم قانون‘ کے حق میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 364 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ 62 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کا مقصد ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنا ہے۔

اس بل کی حمایت امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بھی کی گئی جبکہ ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ ایک سال کے دوران ’اے اے پی اے‘ کے خلاف جانبدارانہ سلوک اور تشدد کے کم ازکم 6600 واقعات سامنے آئے ہیں۔

نینسی پلوسی نے بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف کورونا وبا کے دوران بلکہ آئندہ برسوں میں بھی امریکہ میں نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ اس قانون سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ بھی ہوگا۔

قانون کے متعلق وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ صدر جوبائیڈن اس بل کو قانون میں تبدیل کرنے کے منتظر ہیں جب کہ وہ رواں ہفتہ ہی اس پر دستخط کردیں گے۔

لوگوں کا خیال ہے اس بل کی منظوری سے ایشیائی لوگوں کے خلاف ہونے والی پر تشدد اور نفرت انگیز کارروائیوں پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.