کولمبیا کی نائب صدر مارٹا لوسیا ریمریز کورونا وائرس سے متاثرپائی گئی ہیں۔ وہ اگلے 15 دن تک گھر میں تنہائی میں رہیں گی۔
نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے منیجلز میں گورنروں کی میٹنگ میں شرکت کرنا تھی اس لئے جمعہ کے روز میں نے کورونا ٹسٹ کرایا، میں کولمبیا کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔ میری صحت اچھی ہے اور میں آئسو لیشن میں رہ رہی ہوں۔"
نائب صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق حالیہ دنوں میں نائب صدر کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کی تلاش کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کولمبیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 990270 ہے جبکہ اب تک 29636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔