ETV Bharat / international

چلی: مظاہروں کے دوران درجن بھر ہلاک، ہزاروں زخمی

author img

By

Published : Nov 5, 2019, 11:55 AM IST

چلی میں میٹرو کرایہ میں اضافہ کے بعد چھ اکتوبر سے احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے۔ احتجاجی مظاہرے پہلے پرامن طریقے سے شروع ہوئے لیکن بعد میں سماجی پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہوئی پرتشدد جھڑپوں کے بعد پر تشدد ہو گئے۔

چلی: مظاہروں کے دوران درجن بھر ہلاک، ہزاروں زخمی

چلی میں تقریبا تین ہفتے سے چل رہے ملک گیر پرتشدد مظاہروں اور پولیس کارروائی کے دوران کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور 1659 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے قومی انسانی حقوقی ادارے نے کہا ہے کہ یہ سبھی زخمی مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ادارے کے مطابق بیشتر افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پرتشدد مظاہروں کے دوران کم از کم 19 افراد کی موت ہونے کی خبر ہے۔

ادارے نے ٹوئٹر پر لکھا 'ادارے نے 17 اکتوبر سے چار نومبر دوپہر 12 بجے تک ریلیوں، پولیس اسٹیشنوں اور ہسپتالوں کی نگرانی کے دوران یہ اعداد و شمار جمع کئے'۔

Chile: Dozens killed, thousands injured during protests

ادارے کے مطابق 595 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 127 کی آنکھوں میں چوٹ آئی ہے۔ اس دوران 670 خواتین اور 479 بچوں سمیت ،364 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

جس میں کم از کم 19 افراد کی مو ت ہو گئی ہے۔ ملک کے حکام نے مظاہر ے ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کی تجویز پیش کی ہے جس میں سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے 1.2 ارب ڈالر مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لوگوں نے کئی شہروں میں نافذ کیے گئے کرفیو کی بھی بار بار خلاف ورزی کر کے مظاہرے کیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.