چلی کے نائب وزیرِ صحت پاؤلا ڈازا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 3،621 افراد صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کےا مدادی نیٹ ورک کے نائب وزیر آرتورو ذونیگا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت 385 مریض انتہائی نگہداشت یونٹس میں ہیں، جن میں سے 316 وینٹی لیٹر پر ہیں اور 97 مریضوں کی حالت نازک ہے ۔
ذونیگا نے کہا کہ اس وقت سرکاری اور غیر سرکاری طبی نیٹ ورک میں 579 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں جو ملک بھر میں تقسیم کئے جا رہے ہے اور مستقبل قریب میں اس کی تعداد بڑھ کر 3315 کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 727 طبی اہلکاروں کو قرنطینہ میں رکھا کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں طبی اہلکار قرنطینہ کے بعد گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔چلی حکومت نے اس ہفتے لفٹ اور دس لوگوں سے زیادہ ہجوم والے عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانا لازمی کر دیا ہے اور اسکول، سنیما ، ریستوران، شاپنگ سینٹر اور دیگر مقام بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔