ETV Bharat / international

کناڈا کو فائزر ویکسین کی تقریباً ڈھائی لاکھ ڈوز ملیں گی

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:30 AM IST

دسمبر کے آخر تک فائزر اور بایوانٹیک کی ویکسین کی 249000 خوراک حاصل ہوجائیں گی۔

Canada
Canada

کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہےکہ ملک میں دسمبر کے آخر تک فائزر اور بایو انٹیک کے تیار کردہ کوڈ۔ 19 کے 249000 ٹیکے دستیاب ہوجائیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ فائزر کے ساتھ ویکسین کی جلد سپلائی کے لئے ایک سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

دسمبر کے آخر تک فائزر اور بایوانٹیک کی ویکسین کی 249000 خوراک حاصل ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 کے آخر سے پہلے 124500 کناڈ کے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ فائزر ٹیکہ لوگوں کو دو بار میں لگایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکے کو پہلے شہری علاقوں میں زیادہ خطرات والے گروپوں کو لگایا جائے گا۔ انہوں نے فائزر ویکسین خوراک کو رکھنے سے متعلق چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسے صفر سے نیچے 80 ڈگری سیلسیس پر اسٹور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.