ETV Bharat / international

کیا ٹرمپ نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کرسکتے ہیں؟

ٹرمپ، جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔ اسی ضمن میں کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کرسکتے ہیں۔

Can Trump set up a new digital media company?
کیا ٹرمپ نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کرسکتے ہیں؟
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 11:53 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی شکست سے شدید مایوس ہیں اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی انتخابات 2020 میں ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی نمایاں کامیابی سے انکار کردیا۔

ٹرمپ، جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں اس سے وابستہ عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

ٹرمپ مہنگے کیبل ٹیلیویژن چینل کو کھولنے کے بجائے ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام پر غور کررہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ٹرمپ نئے آن لائن میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے فاکس نیوز کے حامیوں کو اپنی جانب راغب کرناچاہتے ہیں۔

ٹرمپ، ان کے مشیروں اور افراد خاندان نے ابھی تک نیا میڈیا ادارہ تشکیل دینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور یہ عمل کے تحت ہموار طریقے سے ہی ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.