برازیل کی حکومت ایک کروڑ فائزر کی تیار شدہ کووڈ-19 ویکسین کی خریداری کے لیے 1.26 ارب ڈالر سے زیادہ فنڈ مختص کرے گا۔
برازیل کی وزارت صحت نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق فائزر کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ اس ماہ کے شروع میں ملنا شروع ہوئی تھی اور توقع ہے کہ 2021 کے آخر تک اس کی پوری فراہمی ہوجائے گی۔
برازیل میں اسٹرا زینیکا اور کوروناویک ویکسین پہلے ہی استعمال میں ہے اور اس ماہ فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ برازیل دنیا میں کورونا انفیکشن اور بیماری سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔
(یو این آئی)