ETV Bharat / international

برازیل کو کورونا کے باعث بدترین حالات کا سامنا

منگل کے روز برازیل میں کورونا وائرس سے 3251 اموات ریکارڈ کی گئی جو ایک دن میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ ہے۔

Brazil
Brazil
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 9:43 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 3:28 PM IST

کورونا وائرس سے متاثر برازیل نے بدھ کے روز 3 لاکھ سے زائد اموات کے اعدادوشمار کو عبور کر لیا ہے جو وائرس سے مرنے والے افراد میں دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

برازیل کو بدترین لمحے کا سامنا

منگل کے روز برازیل میں کورونا وائرس سے 3251 اموات ریکارڈ کی گئی جو ایک دن میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ اموات دنیا بھر میں وائرس سے ہونے والی اموات کا ایک تہائی بھی ہے۔

منگل کی رات برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے قوم کے نام خطاب کیا تاکہ وائرس کے نئے اور زیادہ خطرناک پھیلاؤ کے لئے نئے اسٹرین کو مورد الزام ٹھہرایا جائے اور 500 ملین سے زائد ویکسین کے سودے کو محفوظ بنانے کے لئے ان کے انتظامیہ کے اقدامات کا دفاع کیا جائے لیکن ملک میں ویکسینیشن پروگرام کی رفتار بہت سست ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے شہر ڈیوکی ڈی کاکسیس میں ویکسینیشن مرکز کے باہر بدھ کے روز صبح ہی ایک لمبی قطار دیکھنے کو ملی۔ یہاں ٹیکے لگانے کے لئے کچھ لوگ ایک روز قبل سے ہی قطار میں لگ گئے تھے، تاکہ وہ ٹیکے لگوا سکیں۔

مقامی باشندہ وینٹوائر گابریل نے کہا کہ ''بہت صبح، بہت پہلے، ایک دن پہلے پہنچا تھا تاکہ ٹیکے لگوا سکوں کیونکہ یہ بہت برا ہے، یہاں چیزیں بہت مشکل ہیں۔ تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔''

ویکسینیشن مرکز سے قریب ہی ساؤ جوس کے کووڈ 19 اسپتال میں مسلسل مریضوں کو لے کر ایمبولینس پہنچ رہی ہے۔ کووڈ 19 اسپتال میں آئی سی یو اور وینٹیلیٹر مریضو سے بھرے ہوئے ہیں۔

سرکاری سطح پر چلنے والے فیوکرز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں 90 فیصد آئی سی یو بیڈز بھرے ہوئے ہیں۔

ڈیوکی ڈی کاکسیس کے میئر واشنگٹن رائز کا کہنا ہے کہ ''ہم نے دیکھا کہ اس وائرس نے کنبے کو کس قدر تکلیف دی ہے، سبھی نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ میری اہلیہ نے اپنی نانی کھو دیا۔ واقعی یہ وائرس لوگوں کو ہلاک کرنے آیا، میں نے اپنے عزیر دوست کو کھو دیا، یہ بہت زیادہ تکلیف دہ ہے۔''

حالیہ ہفتوں میں لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا ملک وبائی مرض کا عالمی مرکز بن گیا ہے، جہاں ہر دن کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے وائرس سے زیادہ اموات ہوتی ہے۔

برازیل کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے ساؤ پالو میں منگل کے روز ایک ہزار 21 اموات درج کی گئی جو ابھی تک اس ریاست میں ایک دن میں ہوئی اموات میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں یہاں ایک دن میں 713 اموات درج کی گئی تھی۔

ساؤ پالو کے قبرستان میں وائرس کے شروع ہونے کے بعد سے لوگ قطار لگا کر پہنچ رہے ہیں تاکہ اپنے عزیز کو دفن کر سکیں۔ کورونا وائرس نے برازیل کی ریاستوں کے صحت کے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

پوری طرح بھرے ہوئے آئی سی یو، متعدد ریاستوں میں طبی آکسیجن کی فراہمی میں کمی، کووڈ 19 کے مریضوں کو دی جانے والی دواؤں میں کمی اور سست ویکسینیشن پروگرام کے باعث ایک سال قبل شروع ہوئے وبائی مرض کے بعد برازیل کو اس کے بدترین لمحے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.