امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن (US Secretary of State Antony Blinken) نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ (South Korean Foreign Minister Chung Eui-yong ) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے (North Korea's recent missile tests) کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی (Violation of UN Security Council resolutions) قرار دیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے جمہوریہ کوریا (آر او کے ) کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ کے ساتھ بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: North Korea Launches Missile: شمالی کوریا نے گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری دفعہ میزائل لانچ کیا
سکریٹری آف اسٹیٹ بلنکن نے اس بات کی توثیق کی کہ یوایس - آر او کے اتحاد ہند-بحرالکاہل کے علاقے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور خوشحالی کا محور ہے۔ انہوں نے کہا انٹونی بلنکن نے ڈی پی آر کے کے حالیہ بیلسٹک میزائل لانچ کی مذمت کی، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی صریح خلاف ورزی تھی۔
یو این آئی