امریکی صدر جو بائیڈن کووڈ 19 وبا کے خلاف اجتماعی لڑائی کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے عالمی برادری سے عالمی سربراہ اجلاس بلانے کی بات کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کا مقصد 20 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آس پاس سربراہ کانفرنس کا وقت مقرر کرنا ہے۔
جو بائیڈن امریکہ میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی لہر سے نمٹنے کے لیے ایک روڈ میپ پر جمعرات کو اپنے خطاب کے دوران ایک عالمی سربراہ کانفرنس بلانے سے متعلق بات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ida: یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، طوفان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مجوزہ سربراہ کانفرنس میں ویکسین کی تیاری اور تقسیم میں بہتری کے طریقوں اور کووڈ۔ 19 تحقیق و ترقی میں بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔
جو بائیڈن نے سربراہ اجلاس کے لیے ممالک کو باضابطہ دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں، بلکہ اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے۔
(یو این آئی)