امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کتے سے کھیلتے وقت ان کے پیر فریکچر ہوگئے۔ اس کی تصدیق مسٹر بائیڈن کے ڈاکٹر کیون اوکونر نے کی ہے۔
ڈاکٹر اوکونر نے اتوار کے روز کہا سی ٹی اسکین سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسٹر بائیڈن کی ٹانگوں میں فریکچر آیا ہے۔ اب مسٹر بائیڈن کو کئی ہفتوں تک چلنے کے لئے واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسٹر بائیڈن کے پاؤں فریکچرہونے کے بعد ٹویٹ کیا بائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہوں۔