ETV Bharat / international

اسرائیلی وزیر اعظم کا 26 اگست کو امریکی دورہ - news of us

جون میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے ملاقات کے لیے اردن کے پہلے دورے کے بعد یہ نفتالی بینیٹ کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

Biden to host Israeli PM
Biden to host Israeli PM
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:10 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 3:02 PM IST

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن 26 اگست کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی میزبانی کریں گے۔ ساکی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "وزیر اعظم بینیٹ کا دورہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مضبوط کرے گا، ہماری حکومتوں اور ہمارے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرے گا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرے گا۔"

"صدر اور وزیر اعظم بینیٹ علاقائی اور عالمی سلامتی بشمول ایران سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔''

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں رہنماؤں کے لیے ایک موقع ہوگا کہ وہ اسرائیل، فلسطینیوں کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ بینیٹ کا دورہ کووڈ 19 احتیاطی تدابیر کی وجہ سے 48 گھنٹوں سے زیادہ رہنے کی توقع نہیں ہے۔ جون میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے ملاقات کے لیے اردن کے پہلے دورے کے بعد یہ ان کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.