ETV Bharat / international

بائیڈن نے چوبیس گھنٹوں میں 26 ملین ڈالر جمع کیے - joe biden

بائیڈن نے کہا کہ 'اس رقم نے مہم کے پچھلے ریکارڈ کو دگنا کر دیا۔ اس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے عطیہ دہندگان کی طرف سے بھی تعاون کیا گیا ہے'۔

biden raises usd 26m in 24 hours after vp announcement
بائیڈن نے چوبیس گھنٹوں میں 26 ملین ڈالر جمع کیے
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:05 AM IST

رواں برس نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے امریکی انتخاباب کے لیے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اپنی صدارتی مہم کے لئے 26 ملین امریکی ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ 'اس رقم نے مہم کے پچھلے ریکارڈ کو دگنا کردیا۔ اس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے عطیہ دہندگان کی طرف سے بھی تعاون کیا گیا ہے'۔

انہوں نے سابق میں اعلان کیا ہے کہ کیلیفورنیا کی سینیٹر کملا ہیرس ان کی شریک ساتھی ہوں گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس مہم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے میں کملا ہیرس نے نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے حتمی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے۔

بائیں طرف آن لائن فنڈ ریزنگ بازو ایکٹ بلیو نے کملا ہیرس کے اعلان کے چند گھنٹوں میں تقریباً 11 ملین ڈالر لینے کی اطلاع دی ہے۔

جو بائیڈن کو مہم کے دوران آئندہ بھی فنڈ ریزر سے بڑے پیمانے پر تعاون کی توقع ہے۔

بتادیں کہ امریکہ بھر میں کورونا وبا، معاشی کسادبازاری اور شہری بدامنی جیسے بڑے مسائل اپنا منہ کھولے کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے آخری چیلینجر برنی سینڈرس، اپریل سے ہی اپنی انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مؤثر طریقے سے جو بائیڈن کی تائید کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.