امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیکٹیکل ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معالدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کو صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا 'صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لیے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔'
جین ساکی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔