ETV Bharat / international

بائیڈن نے کارلوس ڈیل ٹورو کو نیوی چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا - biden nominates cuban born

کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں۔

navy chief
navy chief
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 11:52 AM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بحریہ کے سبکدوش کمانڈر کارلوس ڈیل ٹورو کو امریکی بحریہ کے چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ امریکی صدر کے دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے یہ اطلاع دی۔

وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’جو بائیڈن نے نیوی چیف کے عہدے کے لئے کارلوس ڈیل ٹورو کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں، ان کے پاس قومی سلامتی اور بحری آپریشن، بجٹ اور حصول کا تقریباََ 40 برسوں کا تجربہ ہے‘‘۔ ریلیز کے مطابق کیوبا کے ہاوانا میں پیدا ہوئے ڈیل ٹورو 1962 میں مہاجر کے طور پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ آئے تھے۔

ریلیز کے مطابق ایس بی جی ٹکنالوجی سیلوشن کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے جہاز سازی، اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور خلائی نظام سمیت بحریہ کے پروگراموں کی حمایت کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.