ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔
جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ آخری ووٹ گننے تک انتظار کریں۔
انہوں نے ریاست ولیمنگٹن کے ڈیلاویر میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 'ہم جانتے ہیں کہ یہ لمبا سفر آخر طے ہونے والا ہی ہے'۔
جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 'ہمارے لیے ایک ایک لمحہ بہت اہم ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم اس انتخابات میں بھارتی اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے'۔
بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ 'ہمیں اس وقت تک صبر کرنا پڑے گا جب تک کہ ووٹوں کی گنتی کرنے کی سخت محنت ختم نہیں ہوجاتی اور جب تک ہر بیلٹ کی گنتی نہیں کی جاتی اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا'۔
تاحال کسی بھی امیدوار کے پاس کامیابی کے لئے 270 ووٹ نہیں ہیں۔