ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخاب: آخری مباحثہ

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 8:35 AM IST

Updated : Oct 23, 2020, 12:01 PM IST

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا ویکسین جلد دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدر کے پاس کورونا وبا سے مقابلے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Biden attack on trump
Biden attack on trump

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے آخری مباحثے کے دوران ریپبلیکن امیدوار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کورونا ویکسین جلد ہی دستیاب ہوگی اور لوگوں کو فراہم کرائی جائے گی، اس کے لئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب: آخری مباحثہ

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے متعلق آج آخری مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم لوگ کورونا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں اور اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ خود کو قید نہیں کر سکتے ہیں، اسکولوں کو بھی کھولے جانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کورونا وبا سے مقابلے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کورونا بحران کو قابو نہیں کر سکا، وہ صدر رہنے کے لائق نہیں ہے۔ ہمارے پاس لوگوں کو نہیں کورونا کو قابو کرنے کا منصوبہ ہے۔

بائیڈن نے صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کورونا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں؟ ہم لوگ اس کے ساتھ مر رہے ہیں۔ میں ملک میں تالہ بندی نہیں وائرس کو قابو میں کروں گا۔

جوبائیڈن نے صدر پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے چین میں پیسے بنائے ہے اور ان کا وہاں اکاؤنٹ ہے، جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر بننے سے پہلے ایک تاجر تھے، اس لئے وہ لسٹیڈ اکاؤنٹ ہے۔

گلوبل وارمنگ کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت چین اور روس کی ہوا آلودہ ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2020, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.