ETV Bharat / international

'امریکہ افغانستان سے فرار ہونے والوں کو دستاویزات جاری کررہا ہے'

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 4:50 PM IST

امریکی حکومت نے دنیا بھر میں آن لائن کال سینٹر قائم کیے ہیں تاکہ افغانستان میں موجود لوگوں سے ان کے مقام اور ان کے ملک چھوڑنے کے ارادے کے بارے میں بات کی جاسکے۔

Edward Price
Edward Price

امریکی حکام ان افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں جو افغانستان سے روانہ ہونا چاہتے ہیں اور کابل ہوائی اڈے پر ان کو بحفاظت پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری دستاویزات جاری کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ "ان تمام افراد، جو افغانستان سے روانہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، خواہ ان کے پاس بلیو پاسپورٹ ہو یا نہ ہو، ہم انہیں ایک سرکاری دستاویز فراہم کر رہے ہیں جس سے ہماری توقع ہے کہ ہوائی اڈے تک ان کو بحفاظت پہنچنے میں سہولت ہو گی"۔

نیڈ پرائس نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکی حکومت نے دنیا بھر میں آن لائن کال سینٹر قائم کیے ہیں تاکہ افغانستان میں موجود لوگوں سے ان کے مقام اور ان کے ملک چھوڑنے کے ارادے کے بارے میں بات کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کو شہریوں کے تحفظ کے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے: جی 7

امریکی حکام نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ لگتا ہے کہ طالبان گروپ امریکی باشندوں کے کابل ایئرپورٹ پر بحفاظت پہنچنے کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔ تاہم، ایسی کئی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طالبان نے اپنے وعدے کے برعکس اقدام کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.