ETV Bharat / international

Ax Attack on Canadian Mosque: کینیڈا کی مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی، حملہ آور گرفتار

کینیڈا کے شہر مسیساگا کے اونٹاریو میں واقع مسجد میں نماز فجر کے دوران ایک شخص نے نمازیوں پر کلہاڑی اور بیئر اسپرے ( جو ریچھ کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) سے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ لیکن نمازیوں نے بروقت حملہ آور کو قابو میں کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ Ax Attack on Canadian Mosque

Ax attack on worshipers in Canadian mosque
کینیڈا کی مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی، حملہ آور گرفتار
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 5:14 PM IST

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے سے نمازیوں پر حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ Ax Attack on Canadian Mosque

مقامی پولیس کے مطابق اونٹاریو کے ایک مضافاتی علاقے میں فجر کی نماز کے وقت نمازیوں نے ایک 24 سالہ شخص سے نمٹا اور اسے زیر کیا جو مبینہ طور پر ان کی مسجد میں داخل ہوا اور لوگوں پر بیئر اسپرے اور کلہاڑی سے حملہ کیا۔ attack on worshipers in Canadian mosque

متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مسجد کے امام ابراہیم ہندی نے ٹویٹ کرکے حملہ آور کو زیر کرنے والے نمازیوں کے ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ ہماری برادری کبھی نہیں ٹوٹے گی اور نہ ہی ہم ڈرنے والےہیں۔

کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل کی نادیہ حسن نے مسجد کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 20 افراد کا ایک گروپ نماز ادا کر رہا تھا جب اس شخص نے ان پر اسپرے کیا۔ کچھ آدمی فورا مڑ گئے اور انہوں نے بہت بہادری سے فیصلہ کیا کہ وہ اسے ان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، اس نے کہا۔ "نمازیوں نے حملہ آور کو زمین پر زیر کرکے دبائے رکھا اور پولیس کے آنے تک اسے پکڑے رکھا۔"

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں اونٹاریو میں، ایک تیز رفتار ٹرک نے جان بوجھ کر پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو روند دیا تھا، جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اسلامو فوبیا کا معاملہ ہے۔

2017 میں، کیوبیک کی ایک مسجد میں ایک مسلح شخص نے نمازیوں پر فائرنگ کرکے چھ نمازی کو گولی مار کر ہلاک دیا اور ایک درجن سے زائد زخمی کردیا تھا، جسے کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا، اس وقت ملک میں اس حملے نے اسلامو فوبیا پر بحث کو ہوا دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.